ہلال احمرآزاد کشمیر کا متاثرین لائن آف کنٹرول جہلم ویلی میں ریلیف پیکیجز کی تقسیم

ایمرجنسی ریسپانس یونٹس،فرسٹ ایڈ ریسپانڈرزفیلڈ میں متحرک ہیں،سیکرٹری ہلال احمر آزادکشمیر گلزار فاطمہ

پیر 12 مئی 2025 18:10

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)ہلال احمر آزادکشمیر کی جانب سے لائن آف کنٹرول جہلم ویلی کے متاثرین میں ریلیف پیکجز کی تقسیم۔تقریب تقسیم پیکجز کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھی دوپٹہ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیر حکومت چوہدری رشید، سیکرٹری ہلال احمرآزادکشمیر محترمہ گلزارفاطمہ، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد حماد بشیر، ڈی۔

ایس۔پی ہید کوارٹرز راجہ فیصل شفیق، ایس۔ایچ۔او گڑھی وپٹہ راجہ زاہد عمر کے علاوہ ہلال احمر کے سٹاف اور رضاکاران نے شرکت کی۔ ہلال احمرکی جانب سی25 خاندانوں کو یہ پیکج فراہم کیا گیاجس میں ہائیجین کٹس، کچن سیٹس، شیٹس، کمبل ودیگر سامان شامل تھا۔ وزیر حکومت چوہدری رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم ہلال احمر آزادکشمیر کے شکر گزار ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں آزادکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلال احمر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ قدرتی آفات، جنگ،امن، سیلاب، زلزلے یا کوئی بھی ہنگامی صورتحال ہو ہلال احمر نے ہمیشہ دکھی انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ہم ہلال احمر پاکستان آزادکشمیر، نیشنل ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادکے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سیکرٹری ہلال احمر آزادکشمیر کااس موقع پر کہنا تھا کہ امن ہو یا ہنگامی صورتحال ہلال احمر ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے تیار رہتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ، سیلاب، ودیگر قدرتی آفات میں ہلال احمر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ حالات حاضرہ کے تناظر میں سیکرٹری گلزار فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہماری ایمرجنسی ریسپانس یونٹس و فرسٹ ایڈ ریسپانڈرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ جو لوگوں کو بنیادی طبی امداد، سائیکالوجیوکل فرسٹ ایڈکی سہولیات کے علاوہ لوگوں کو محفوظ رویوں سے متعلق آگاہی، فراہم کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلال احمر اس نازک وقت میں متاثراہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اورہم اپنے تمام تر وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔ ہماری ٹیمیں، خصوصاً ایمرجنسی ریسپانس یونٹس اور فرسٹ ایڈ ریسپانڈرز، فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ متاثرین کو فوری اور مؤثر طبی امداد دی جا سکے۔ جہلم ویلی ومتاثرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری ہلال احمر کا کہنا تھا کہ زلزلہ کے بعد ہلال احمر نے ڈونرز کی مدد سے متعدد سکولز، کالجز و ہیلتھ یونٹس تعمیر کیئے ہیں۔

آج ہم جس پرائیویٹ کالج میں کھڑے ہیں یہ ادارہ بھی ہلال احمرآزادکشمیر نے حکومت وڈونرز کی مدد سے تعمیر کیا تھا۔ہلال احمر پاکستان اپنے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے پاکستان کے علاوہ آزادکشمیر میں لوگوں کی بہتری کے لئے سرگرم ہیں۔ اس موقع پر ہلال احمر آزادکشمیر کے ترجمان عدنان قریشی، پروگرام وڈیزاسٹرمینجمنٹ منیجر نوید اعوان، پروگرام کوآرڈینیٹر فرسٹ ایڈ یاسر جوش، خاندانی روابط کی بحالی کی پروگرامنیجر سدرہ اکر م قریشی، یوتھ اینڈ والنٹئیر آفیسر یاسر کاظمی، لوجیسٹک منیجر سبط الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔