Live Updates

عمرکوٹ ،اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر قادیانی پولیس افسر نے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

پیر 12 مئی 2025 19:00

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر قادیانی پولیس افسر نے اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا، عمرکوٹ پولیس کے اے ایس آئی سعادت ان کے دو جواں سال دو بیٹوں شیراز اور معاذ نے "اقبال سونارا ہاؤس" پر اسلام کی حقانیت آشکار ہونے پر جھوٹے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر شیخ قاری نوید احمد اور خطیب بخاری مسجد عمرکوٹ مفتی اسد اللہ کے ہاتھ پر اللہ کی وحدانیت اور نبی رحمت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین تسلیم کرتے ہوئے دین حق اسلام قبول کر لیا،نومسلموں کا کہنا تھا کہ انہوں نے قادیانی مذہب میں آنکھ کھولی لیکن آج بغیر کسی دباؤ اور لالچ کے اسلام قبول کرکے دل کو کافی تسکین پہنچی ہے اور سب سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہیکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو کامل ہدایت سے نواز دیا ہے اور کفر کے اندھیروں سے نکال کر نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن سے وابستہ کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو کو سنوارتا ہے وہ دیگر تمام قادیانیوں کو بھی دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی دعوت دیتے ہیں،اس موقع پر وہاں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما عمران خان،ریٹائرڈ پولیس اہلکار فضل حیات خان پلاتہ،اقبال انجم سونارا،شاہ رخ خان،شیخ نوید احمد،مفتی اسد اللہ ودیگر نے نو مسلموں محمد سعادت اور ان کے بیٹوں محمد شیراز اور محمد معاذ کو اسلام قبول کرنے پر گلے سے لگا کر مبارکبادی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو دین اسلام پر استقامت عطا فرمائے۔

\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات