سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو سپریم کورٹ میں ہوگی

پیر 12 مئی 2025 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔ سماعت سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا ۔

(جاری ہے)

بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔قبل ازیں گزشتہ سماعت کے دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر کے استفسار پر ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ وفاقی حکومت کوسپر ٹیکس کا شیئر این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملے گا۔ وفاقی حکومت کے ذریعے یہ پیسہ خرچ ہوگا۔ رضا ربانی نے یہ موقف اپنایا تھاکہ دہشت گردی سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے متاثرین کے لیے یہ فنڈز ہیں۔