Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جزبہ کی نئی روح پھونک دی‘ مریم نواز

پیر 12 مئی 2025 21:45

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جزبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباددی اورکہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جزبہ کی نئی روح پھونک دی‘ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ناقابل تسخیر بنایا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کیاگیا۔ ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی ۔ 21 ڈسٹرکٹ اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بھی تھیلیسیمیا سینٹر بنیں گے ۔ ہیلتھ کے لئے موثر ترین سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کی ریویمپنگ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور 800 مراکز صحت کی ری ویمپنگ 20- جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں صفائی اور سیکورٹی سروسز کی موثر نگرانی کا سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں اگلے مالی سال کے مجوزہ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مریم نواز ہیلتھ کلینک کے 71 اور پاپولیشن منیجمنٹ اینڈ فیملی پلاننگ پروگرام کے 75 پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔

پنجاب بھر ڈسپینسری اور ایم سی ایل سینٹر کی بحالی اور ایکوپمنٹ، فرنیچر کی فراہمی کے پراجیکٹس پیش کئے۔پنجاب میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری گیسوں کی تیاری کا پراجیکٹ تیارکیاگیاہے۔ ہسپتالوں میں جدید ترین آلات سے مزین ٹراما سینٹر قائم کرنے کی تجویز پر اتفاقِ رائے کیاگیا۔سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین میڈیکل میشنری آپریٹ کرنے کے لئے ٹرینڈ سٹاف کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات