Live Updates

حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ ونچر پر چلانے پر غور کررہی ہے،یہ بہترین لوکیشن پر اچھی پراپرٹی ہے، خواجہ محمد آصف

پیر 12 مئی 2025 22:13

حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ ونچر پر چلانے پر غور کررہی ہے،یہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ ونچر پر چلانے پر غور کررہی ہے،یہ بہترین لوکیشن پر اچھی پراپرٹی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رروز ویلٹ ہوٹل نیویارک پاکستان کی اچھی پراپرٹی ہے،ایسی عمارت نیویارک میں کوئی اور نہیں ہے، اس کے دو راستے ہیں اوراسے مرکزی حیثیت حاصل ہے،19 منزلہ عمارت ہے کوشش ہے اس پر جوائنٹ ونچر ہوجائے تو فائدہ ہوگا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ روز ویلٹ بیچنے سے جو پیسہ ملے گا اس کا فائدہ وقتی تو ہو جائے گا یا کوئی قرض اتر جائے گالیکن حکومت کی کوشش ہے کہ روزویلٹ نیویارک پر جوائنٹ ونچر کرلیا جائے جس کا طویل المدتی فائدہ ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات