ڈی ایس ریلوے سکھر کی کھلی کچہری ، ملازمین کی شکایات سنیں

پیر 12 مئی 2025 19:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ڈویژنل سپریڈینٹ پاکستان ریلوے سکھر شاہد عباس ملک نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔کھلی کچہری میں ریلوے ملازمین سمیت ریلوے سے منسلک افراد سے موصول شکایات سنی گئیں، اکثر شکایات کا ازالہ موقع پر ہی کر دیا گیا جبکہ دیگر شکایات کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر ہر ماہ کیا جاتا ہے جس میں تمام شکایات کا ازالہ میرٹ، ریلوے پالیسی اور ترجیحی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔