ھ*برطانیہ،ورک ویزا درخواست دہندگان کیلئے انگریزی زبان کی شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ٌ اس اقدام کا مقصد برطانیہ میں آنے والے افراد کی انگریزی زبان میں مہارت کو یقینی بنانا ہے

پیر 12 مئی 2025 20:40

3لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ورک ویزا درخواست دہندگان کیلیے انگریزی زبان کی شرائط کو مزید سخت کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد برطانیہ میں آنے والے افراد کی انگریزی زبان میں مہارت کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ سماجی و معاشی نظام میں بہتر طریقے سے ضم ہوسکیں۔اب یہ شرط ان افراد پر بھی لاگو ہوگی جو ویزا رکھنے والوں کے بالغ زیر کفالت افراد کے طور پر برطانیہ آنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت نیٹ مائیگریشن۔ (یعنی آنے اور جانے والے افراد کے درمیان فرق) کو ''نمایاں طور پر'' کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگرچہ کوئی مخصوص عددی ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ ماضی میں ایسی حد بندیاں مؤثر ثابت نہیں ہوئیں اپوزیشن جماعتوں نے بھی سالانہ مائیگریشن کی سطح پر کسی واضح ہدف کا اعلان نہیں کیا۔ کنزرویٹو پارٹی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ارکانِ پارلیمنٹ ہر سال پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے ذریعے امیگریشن کی سالانہ حد طے کریں گے، تاکہ شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دیا جا سکے۔