ایس پی سواں زون پری گل ترین کا تھا نہ سہالہ کااچانک دورہ

پیر 12 مئی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ایس پی سواں زون پری گل ترین نے تھا نہ سہالہ کااچانک دورہ کیا۔تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی، روزنامچہ، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم، مالخانہ، حوالات، تفتیشی افسران کے کمروں اور رہائشی بیرکس کا جائزہ لیا، شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ نے اور ان کے مسائل کو تر جیح بنیا دوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران اور عوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے اور انتظامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ایس پی سواں زون پری گل ترین نے تھا نہ سہالہ کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی اورتمام انتظامی امور پر بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

ایس پی سواں زون نے ریکارڈ کی جانچ پڑ تا ل کی، مالخانہ اور حو الا ت کو چیک کیا اور پولیس افسران کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس مو قع پر انہوں افسران کو ہدایات جا ری کر تے ہوئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی کو مزید فعال بنا تے ہو ئے شہر یو ں کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آ یا جائے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کئے جائیں،شہریوں کے ساتھ نارواسلوک یا غیر مناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور ان کو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔