وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کی پاک فوج کے شہید جوان محمد خالد گوپانگ کے لواحقین سے اظہار تعزیت

پیر 12 مئی 2025 22:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی پیر کو ضلع راجن پور پہنچے جہاں انہوں نے پاک فوج کے شہید جوان محمد خالد گوپانگ کے ورثاء اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردار عمار اویس احمد خان لغاری ، ایم پی اے سردار عبدالعزیز جگن خان دریشک ، ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق ، ڈی پی او فاروق امجد ، اعلیٰ فوجی افسران ، اے ڈی سی آر عمران ممتاز ، اے ڈی سی جی صفات اللہ خان ، عبدالغفار لغاری ،عرفان اکرم بودلہ ، میر یوسف گورچانی ، محمد حسین فریدی کچھیلا، عمر فاروق لنڈ ، صفدر بھٹی اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے ، قبل ازیں وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری ، صوبائی وزیر سردار شیر علی خان گورچانی اور رکن قومی اسمبلی سردار عمار اویس احمد خان لغاری راجن پور پہنچے تو ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق ، ڈی پی او فاروق امجد سمیت دیگر افسران نے ان کا خیر مقدم کیا ۔