جنگ کسی تنازعے کا حل نہیں،آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

منگل 13 مئی 2025 11:52

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈنے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ تنازعہ کو بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اجلاس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ارکان نے کہاکہ جنگ کسی بھی تنازعے کا حل نہیں ہو سکتا اور دونوں ممالک اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک قراردادبھی منظور کی گئی جس میں سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں خطے کے عوام تحفظ کے لئے کئے گئے کسی بھی اقدام کی حمایت کااعادہ کیاگیاہے اور دونوں ملکوں کو تصفیہ طلب تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زوردیاگیا ہے ۔قرارداد کے مطابق دوجوہری ممالک کے درمیان جنگ کسی تنازعے کا حل نہیں ہو سکتی ۔