Live Updates

فیصل آباد شہراورگردونواح میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 13 مئی 2025 12:31

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،160سے زائدمقامات پر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے‘ موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے، آر پی او اور سی پی او کی کھلی کچہریاں کچھ نہ کرسکیں،ڈولفن فورس کاگشت اورپولیس کے فرضی ناکے، پولیس کا شعبہ انویسٹی گیشن بری طرح فیل،بڑھتی ہوئی ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں کو پولیس کنٹرول کرنے ناکام،پولیس کا کام رقم لین دین،زمینوں پر قبضہ،منشیات فروشی،کرایہ نامہ،جسم فروش اورجوئے کے اڈوں پر نظر، تفصیلات کے مطابق پاکستان کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکو ئوں اور چوروں کی ماجگاہ بن چکاہے،روزانہ کی بنیاد پر شہراور گردونواح میں 250سے 300سے زائد ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں ہوتی ہیں جبکہ پولیس وارداتوں کنٹر ول کرنے لئے درج ہی نہیں کرتی تاہم اعلیٰ پولیس افسران کو سب اچھاکی رپورٹ پیش کی جائے،ہزاروں کی تعداد میں درج مقدمات میں پولیس کا شعبہ انویسٹی گیشن ملزمان کی گرفتاری،مال برآمدگی اور تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام ہے،پولیس کا کام صرف مقدمہ درج کرناہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مدعی مقدمہ خود پولیس کی مدد کرتو ہوسکتی ہے پولیس کا کام تو صرف مبینہ طور پر تھانے کے اخراج جمع کرنے لئے ماہانہ لاکھوں روپے وصولی کیلئے ایسی درخواستںرقم لین دین،زمینوں پر قبضہ،منشیات فروشی،کرایہ نامہ،جسم فروش اورجوئے کے اڈوں کو ہی دیکھانا ہے، جبکہ آر پی او فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد کی کھلی کچہریاں،ڈولفن فورس کاگشت اورپولیس کے فرضی ناکو ں سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کم نہیںسکیں گذشتہ روز بھی شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی140زائد وارداتوں میں علاقہ نور شاہ ولی دربار کے قریب وقاص سے 50ہزار،فون و طلائی چین چھین لی، ضلع کچہری روڈ پر احسن سے نقدی وفون، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر عثمان سے نقدی و فون، محلہ صادق آباد کے عابد حسین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، 219ر ب کے خادم حسین کے گھر کا صفایا کر دیا، پیپلز کالونی نمبر1کے اسامہ سے جھپٹا مار کر فون، بلال گارڈن کے قریب مبشر سے نقدی و فون، 208چک روڈ پر شبیر سے بھاری مالیت کا کپڑا چھین لیا،فاروق آباد کے قریب اسامہ اقبال سی12ہزار و فون، امین ٹائون کے قریب رضا سے نقدی وفون، ملک پور کے قریب مظفر سے 30ہزار و فون، 26ج ب کے منیر احمد کی حویلی سے مویشی، سمال اسٹیٹ انڈسٹری کے قریب وقاص علی سے ساڑھے چار لاکھ، گھونہ روڈ عثمان بلاک کے اسامہ شریف سے نقدی وفون، ڈرائی پورٹ کے قریب حنیف کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری،119ر ب کے مہدے خان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،223ر ب کے یوسف،123ر ب کے ریاض کے گھروں سے بکرے چوری، کریم ٹائون کے مبشر سے 40ہزار و فون چھین لیا‘ گول چوک ڈی ٹائپ کالونی کے اویس سی17ہزار و فون، محمدی چوک کے قریب حمزہ سرفراز سے جھپٹا مار کر فون، نثار کالونی کے نذیر احمد سے نقدی وفون، عبداللہ کالونی کے حاشر حسین سے نقدیو فون،631گ ب کے جمیل کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان، 74گ ب کے بلاول سے نقدی و فون، یٰسین چوک کے احسان الحق سی40ہزار و فون،خانوآنہ اڈا کے قریب طلحہ سے 15ہزار و فون،227ر ب کے قمر یٰسین سی20ہزار و فون،نورنگ آبادکے نفیس سے موٹر سائیکل نقدی و فون، سائزنگ سٹاپ کے قریب عبدالمجید سی50ہزار و فون،80ج ب کے منظور سی17ہزار و فون،71ج ب کے عامر کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری،124گ ب کے ندیم کے ڈیرہ سے مویشی،105گ ب عثمان سی40ہزار و فون، رشید پارک جڑانوالہ کے عاطف سے نقدی وفون، 378گ ب کے علی سے نقدی و فون، 533گ ب کے مظہر اقبال سی5ہزار و فون،216ر ب کے قریب بلال سے 30ہزار و فون،98ر ب کے ارسلان سے موٹر سائیکل و نقدی، 16ج ب کے شفاقت علی سی15ہزار و فون،151ر ب کے رضا سے موٹر سائیکل،407گ ب کی نذیراں بی بی کا گھر لوٹ لیا، قصبہ تاندلیانوالہ کے شہزاد قمر سے نقدی و فون، جناح کالونی تاندلیانوالہ کے نعیم سے نقدی وفون، 618گ ب کے عباس سی60ہزار، گورنمنٹ گرلز کمیونٹی گرلز ہائی سکول سے پنکھے‘ سامان چوری، 246ر ب کے شاہد سے نقدی و فون چھین لیا، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے ارشد علی، ڈسٹرکٹ جیل کے باہر سے اشفاق، سعید آباد کے ساحل مسیح، صدیق پلازہ کچہری سے شہزاد بٹ، تحصیل والی مسجد سے عبداللہ، ضلع کچہری سے عبدالرحمن، امام بارگاہ کے باہر اسامہ حسین، غلام رسول ٹائون کے افضل مسیح، کوکیانوالہ کے ذیشان، جیون سنگھ والا کے زاہد، کوہ نور پلازہ سے بلال، جلوی مارکیٹ سے غلام فرید، نعمان آباد کے یاسر علی، چوکی بازار منصور آباد سے سکندر،8 ج ب کے انصر علی، ملت ٹائون فوجی چوک کے ماجد علی،مراد کالونی کے زاہد، لال مل چوک کے عبدالباسط، شیخانوالہ پھاٹک کے قریب اویس، ارشد پارک کے ذیشان محمد،سمن آباد کے فہیم، بوٹا چوک سمن آباد سے طارق،275ج ب کے غلام دستگیر، 73ر ب کے ثاقب،421گ ب کے صفدر علی، 509گ ب کے قمرالزمان،216ر ب کے شعیب اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات