
حنا پرویز بٹ کا ڈی پی او آفس شیخوپورہ کا دورہ، زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن بچی اور والدہ سے ملاقات
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے مقدمے کی تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
جمعہ 4 جولائی 2025 18:29

(جاری ہے)
کیس کی تفتیش ایس آئی یو شیخوپورہ کی نگرانی میں جاری ہے۔
اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے پولیس اور تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ مقدمے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح ہدایت ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر کسی قسم کی کوتاہی یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ محض ایک بچی پر ظلم نہیں بلکہ معاشرے کے ضمیر پر حملہ ہے، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو کر مجرم کو کٹہرے میں لائے۔انہوں نے ضلع شیخوپورہ میں خواتین کے دیگر کیسز پر بھی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضلعی ویمن پروٹیکشن آفیسرز کو فعال اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور منظم اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر مظلوم عورت کو فوری اور مکمل انصاف ملے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر کسی خاتون یا بچی کو زیادتی، تشدد یا ہراسانی کا سامنا ہے تو وہ بلاخوف 1737 پر کال کرے یا پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر سے رابطہ کرے، ہم ہر متاثرہ خاتون کیساتھ کھڑینہیں۔مزید قومی خبریں
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
-
محض تقریرمیں خلل ڈالنے پرنااہلی کا مطالبہ قابلِ قبول نہیں، رضا ربانی
-
الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7جنرل ،2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ/ علماء کی نشستوں کی پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی مصر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت
-
گورنر سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر زبردست خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.