فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1619ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 13 مئی 2025 12:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)فیصل آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1619ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان طارق جٹ نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادکی ہدایت پر ضلعی پولیس کا ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلعی پولیس فیصل آباد نے بھرپورکارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات پرکامیاب ریڈ کرکے ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 285 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔

(جاری ہے)

چار ماہ کے دوران ہوائی فائرنگ کے خلاف 285ملزمان کو گرفتار کر کے 200 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ چار ماہ کے دوران ناجائز اسلحہ کے خلاف 1434 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 1201 پسٹل، 43 کلاشنکوفیں، 73 رائفلیں، 44 بندوقیں، 65 رپیٹر، 7 ریوالور، 5 کاربینں اور متعدد گولیا ں برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مو ثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس ضلع پولیس اور سپیشل ٹیموں کے آپریشنز اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :