Live Updates

’’فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان ‘‘ کے نام سے تنظیم کی رجسٹریشن کیلئے ڈی جی ٹی او کو درخواست جمع

منگل 13 مئی 2025 13:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)کسانوں اور زرعی کاروبار کے مسائل کو اجاگر ، پالیسی ساز ی میں موثر تجاویز دینے کیلئے ’’فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان ‘‘ کے نام سے تنظیم کی رجسٹریشن کیلئے ٹریڈ آرگنائزیشنز ایکٹ 2013 کے تحت ڈائریکٹر جنرل (ریگولیٹر)ٹریڈ آرگنائزیشنز کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تنظیم کے قیام کا مقصد ملک بھر کے کسانوں اور زرعی کاروبار سے وابستہ افراد کے مفادات کا تحفظ اور ان کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔

تنظیم کی قیادت اور سرپرستی کے لیے معروف کاروباری و زراعت سے وابستہ شخصیات شفقات علی، میاں شوکت علی، حسن علی، محمد ایوب خان گھلو، چوہدری واجد علی، ہارون شفیق چوہدری، میاں راجان سلطان پیرزادہ اور شکیل احمد کو نامزد کیا گیا ہے جو اس تنظیم کے بانی ارکان ہوں گے۔فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کا مقصد کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم مہیا کرنا اور زرعی پالیسی سازی میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات