لاہور، بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب

منگل 13 مئی 2025 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) لاہور سینٹرل پولیس آفس میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہو ئی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ٹریفک ملتان کے 23 افسران و اہلکاروں کو ایوارڈز سے نوازا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان کی 10 رکنی ٹیم کو لاکھانی اور جھنگی چیک پوسٹوں پر خوارجی دہشتگردوں کے مسلسل 3 حملے ناکام بنانے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا، سرگودھا پولیس کی 7 رکنی ٹیم کو تھانہ ترکھاں والا کے علاقے میں لگی آگ پر فوری قابو پانے اور رہائشی علاقوں میں پھیلنے سے بچانے پر ایوارڈ دئیے گئے۔

ٹریفک پولیس ملتان کی 6 رکنی ٹیم کو آگاہی مہم کے ذریعے ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کی تعداد بڑھانے پر ایوارڈز دئیے گئے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور مزید تندہی سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر عابد خان، ایس ایس پی اسد سرفراز، اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ، اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی و دیگر افسران نے شرکت کی۔