Live Updates

افواجِ پاکستان ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی عظیم علامت ہیں،سردار امتیازاحمد عباسی

پاکستان کے دفاعی ادارے صرف بارڈر پر نہیں، بلکہ ہر سطح پر امن، استحکام اور قومی وحدت کی ضمانت ہیں

منگل 13 مئی 2025 14:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی عظیم علامت ہیں۔ ان کی قربانیاں، عزم و استقلال اور لازوال وفاداری پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ آپریشن ''بنیان المرصوص'' کی شاندار کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری افواج ہر داخلی و خارجی خطرے کے خلاف ایک مضبوط دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔

یہ وقت ہے کہ پوری قوم بالخصوص آزاد کشمیر کے عوام اور نمائندگان یک زبان ہو کر اپنے ان محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کریں، جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے اس ملک کو محفوظ بنایا۔ پاکستان کے دفاعی ادارے صرف بارڈر پر نہیں، بلکہ ہر سطح پر امن، استحکام اور قومی وحدت کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلح افواج پاکستان سے یکجہتی اور اظہارِ تشکر یلئے ضلع کونسل مظفرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی میں ضلع مظفرآباد کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندگان، ممبران ضلع کونسل،یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، لوکل کونسلرز، میونسپل و ٹاؤن کمیٹی ممبران، تاجر برادری، سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے وابستہ افراد، سول سوسائٹی اور شہری بڑی تعداد میں شرکتِ کی، چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے تمام بلدیاتی نمائندگان اور دیگر کو اس اہم مقصد کیلئے اکٹھے ہو کر ریلی کامیاب کروانے پر مبارکباد دی، سردار امتیاز احمد عباسی نے اس موقع پر مزید کہا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان ناقابل تسخیر ہے، افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں، اور ریاست کا ہر فرد اپنے محافظوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

یہی ہمارا اتحاد ہے، یہی ہماری قوت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات