Live Updates

حضرو پولیس اور اشتہاری ملزمان میں فائرنگ، اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار

منگل 13 مئی 2025 14:59

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) حضرو پولیس نے مجرم اشتہاری عمران ولد ہاشم کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا، پولیس ٹیم پر فائرنگ، مجرم اشتہاری ساتھی کی فائرنگ سے زخمی تھانہ حضرو پولیس نے مجرم اشتہاری عمران خان ولد ہاشم خان سکنہ سیدھن حضرو جو سابقہ ریکارڈ یافتہ چور تھا کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تو مجرم اشتہاری اور اسکے ساتھی نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

فائرنگ رکنے پر مجرم اشتہاری مدینہ سٹی ہٹیان کے قریب زخمی حالت میں ملا جو بیانی ہوا کہ اپنے ساتھی وسیم عباس سکنہ سیدھن کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے ۔مجرم اشتہاری کو علاج معالجے کیلئے فوری ہسپتال روانہ کر کے فرار ساتھی کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔\378

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات