وزیراعظم کا 10 ارب کے ہتک عزت کے دعویٰ کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست خارج

منگل 13 مئی 2025 15:02

وزیراعظم کا 10 ارب کے ہتک عزت کے دعویٰ کا کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی کی دعویٰ کی کاروائی رکوانے کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کے خارج کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس چوہدری محمد اقبال بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جلد جاری کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کے ٹرائل کورٹ میں دعوی کی کاروائی کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا تھا جس میں دعوی کی کاروائی رکوانے کے ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی تھی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔