
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
وسطی و زیریں سندھ اور جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے. محکمہ موسمیات
میاں محمد ندیم
جمعرات 21 اگست 2025
15:22

(جاری ہے)
خیبر پختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر اور بالائی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات راولپنڈی، لاہور،جہلم، اٹک، چکوال، حافظ آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، نارووال، بہا ولنگر، ڈیرہ غازی خان، رحیم یارخان، بہاولپور اور صادق آباد میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. ایبٹ آباد، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، لکی مروت اور بونیر میں بارش ہونے کی توقع ہے کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جامشورو، دادو، سکھر، گھوٹگی، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ آ واران، خاران، لسبیلہ، اورماڑہ، پسنی، گوادر،کیچ، پنجگور، خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، سبی، کوئٹہ اور زیارت میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے آزاد کشمیر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے.

مزید اہم خبریں
-
'بڑے باپ کی بیٹی ہے نا‘ اوشا نڈکرنی زویا اخترپر برس پڑیں
-
’پاکستانی طالب علموں کے رول ماڈل امریکی جج‘ دنیا سے رخصت
-
تحریک انصاف نے عمران خان کو سپریم کورٹ سے ملنے والے ریلیف کوخوش آئندقرار دے دیا
-
سپریم کورٹ نے میرٹ پر آبزرویشن دی تو ٹرائل متاثر ہو گا. جسٹس یحییٰ آفریدی
-
بارش وقفے وقفے سے ہوتی تو مسائل نہ ہوتے، تکلیف پر شہریوں سے معذرت چاہتے ہیں، شرجیل میمن
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی ڈھاکا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پاکستان غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی چیلنجز کے سے نمٹنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے،چیئرمین سینیٹ
-
پہلی اقتصادی مردم شماری ایک عظیم سنگ میل اورپاکستان کی ترقی کی راہ میں عظیم ستون ہے ، احسن اقبال
-
چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی کی ملاقات،روزگار کے مواقوں کی فراہمی سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال
-
پاک چین وزراء خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور، سی پیک 2.0، تجارتی و اقتصادی تعلقات، کثیرالجہتی تعاون، عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
-
چیئرمین سینیٹ کی لیبیا کے خودمختار فنڈ کے وفد سے ملاقات، مشترکہ سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعے تعلقات کے فروغ پر زور
-
کاروبار سہولت مرکز کے قیام سے سرمایہ کاروں کو ضروری رہنمائی ،معلومات اور سہولیات میسر ہوں گی، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.