
پنجاب کے دریاﺅں کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی میں گھرگئیں
ڈی جی خان میں تونسہ کے مقام پر کچے کے علاقے زیر آب آگئے، 70 سے زائد بستیاں، پل اور سڑکیں متاثر
میاں محمد ندیم
جمعرات 21 اگست 2025
15:15

(جاری ہے)
ڈی جی خان میں تونسہ کے مقام پر کچے کے علاقے زیر آب آگئے جس کے نتیجے میں 70 سے زائد بستیاں، پل اور سڑکیں متاثر ہوئیں بتایا گیا ہے کہ کچے کے علاقے میں مقیم 150سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے ادھر خیرپور ٹامیوالی میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے آس پاس سیکڑوں ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، صورتحال نے علاقہ مکینوں کو پریشان کردیا ہے.
علاوہ ازیں دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے سیلابی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے، چشتیاں کے علاقے بستی جھنڈوں کے قریب حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس کے باعث پانی تیزی سے قریبی آبادیوں میں داخل ہو رہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند باندھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں. قصور میں بھی دریائے ستلج کے کنارے نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں چندہ سنگھ، مستے کی، نگر، ایمن پورہ اور چھانٹ کے زمینی راستے پانی میں ڈوب جانے سے کٹ گئے ہیں، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ بہا 70 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے. محکمہ آبپاشی کے مطابق حالیہ بارشوں کے پیش نظر پانی میں مزید اضافے کا امکان ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں مقامی آبادی کو منتقل کیا جا رہا ہے، دریا پار گاﺅں سے دیہاتیوں اور ان کے مال مویشی کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے. محکمہ صحت کے مطابق ریلیف کیمپوں میں متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر ریلیف کیمپوں سے رجوع کریں.مزید اہم خبریں
-
پاک افغان سرحد پر کشیدگی، افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپور جواب
-
پاک افغان بارڈر کے مختلف مقامات پر افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ
-
افغانستان: انٹرنیٹ پر پابندیاں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی، انسانی حقوق ماہرین
-
خیبرپختونخواہ میں کس کو وزیراعلیٰ بنانا ہے اس سے مقتدرہ کا کوئی تعلق نہیں
-
پی ٹی آئی کیلئے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کروانا مشکل نظر آرہا ہے
-
کاروں کی فروخت نے پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
حکومت سندھ کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان
-
لڑائی مک گئی اے
-
پاکستان میں دہشتگردوں کی واپسی اور سکیورٹی نظام کو کمزور کرنے کا اصل ذمہ دار عمران خان ہے
-
جب بھی ملک ترقی کرتا ہے کوئی نہ کوئی گروہ انتشارپھیلانے کی کوشش کرتا ہے
-
عازمینِ حجاج 27 اکتوبر تک حج درخواست میں کوائف کی درستگی متعلقہ بینک برانچ سے کروا لیں،وزارت مذہبی امور
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اگلے سیشن میں پیر کو سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلی منتخب کرلیا جائےگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.