
دہشت گردوں کی فہرست میں تمام افراد مسلمان ہی کیوں؟ یہ ناقابل قبول ہے. پاکستان
سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان جبکہ غیر مسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں.عاصم افتخار کا سلامتی کونسل میں خطاب
میاں محمد ندیم
جمعرات 21 اگست 2025
15:06

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ غیرمسلم انتہا پسند اور دہشت گرد اکثر احتساب سے بچ نکلتے ہیں یہ صورتحال بدلنی چاہیے دوہرے معیارات اور سیاسی ایجنڈے دہشت گردی کے لیے آکسیجن کا کام کرتے ہیں مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے درمیان تعاون دہشت گردی کے تربیتی کیمپوں کی شراکت داری پر مشتمل ہے، جس نے پاکستان کے اسٹریٹجک ڈھانچے، معاشی منصوبوں اور سب سے بڑھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے. ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کا تعاون امن کےلئے خطرہ ہے عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے سرگرم ہے اور یہ اقوامِ متحدہ کی فہرست میں شامل سب سے بڑا دہشت گرد گروہ ہے اس گروہ کی پاکستانی سرحدوں کے قریب موجودگی ہماری قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے داعش آج بھی عراق، شام اور افغانستان میں ایک فعال خطرہ ہے، جہاں ہزاروں جنگجو موجود ہیں. انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت داعش خراسان کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے تاہم فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسند گروہ افغانستان کے غیر حکومتی علاقوں میں تاحال پناہ لئے ہوئے ہیں، فتنہ الخوارج،ٹی ٹی پی اور بلوچ عسکریت پسند گروہ افغانستان میں موجود ہیں پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستانیوں کو نشانہ بناتا ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے.
مزید اہم خبریں
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
-
حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
-
بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک
-
پسنی بندرگاہ کمرشل ہوگی، سکیورٹی کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی، سکیورٹی ذرائع
-
قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل-حماس مذاکرات پیر کو متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.