ہرسال 10مئی کو یومِ معرکہ حق کے طور پر منانے ،شہداء پیکج کا اعلان خوش آئند ہے‘احسن افضل کھوکھر

منگل 13 مئی 2025 15:02

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ملک احسن افضل کھوکھر نے حکومت کی جانب سے ’’آپریشن بنیان المرصوص ‘‘کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں ہر سال 10مئی کو یومِ معرکہ حق کے طور پر منانے اور شہداء پیکج کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے وطن کی حفاظت کا اپنی قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15کمسن بچوں اور 7خواتین سمیت 40معصوم لوگوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا پیکیج کا اعلان کیا جاچکا، شہدا کے اہل خانہ کی کفالت کی ذمہ داری ریاست بھرپور طور سے انجام دے گی ۔

احسن افضل کھوکھر نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا،ہم پر امن قوم ہیں مگر کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں،آپریشن بنیان المرصوص اس کا واضح ثبوت ہے۔