Live Updates

پاک فوج زندہ باد،ملکی تاریخ کا ایک اہم باب بن ریاستی افق پر چمکتا رہے ،لیاقت شبیر

منگل 13 مئی 2025 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)معرکہ حق/ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آزاد جموں وکشمیر اور پاکستانی عوام خاص کر سرحدی علاقوں میں رہنے والے مرد و زن بچوں،نوجوانوں کی ثابت قدم حمایت کے ساتھ جس پرعزم اور متحد ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ملکی تاریخ کا ایک اہم باب بن ریاستی افق پر چمکتا رہے گا اور دشمن کو یاد رہے گا۔

اپنے شھداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز امیدوار اسمبلی حلقہ 03ایل اے 29 سٹی مظفرآباد لیاقت شبیر نے معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص کے دوران شھداء اور زخمی ہونے والے فوجیوں اور معصوم شہریوں کے گھر گھر جا کر دعائے مغفرت و عیادت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لیاقت شبیر نے انفرادی طور پر زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی بہادری اور ڈیوٹی کے لیے ثابت قدمی کی تعریف کی،جبکہ شھداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی و تعزیت کی،لیاقت شبیر نے کہا کہ وفاقی اور ریاستی حکومت زخمیوں کی دیکھ بھال و بہبود کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے تاکہ قوم کا جذبہ مذید بڑھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے شہریوں،دیہات اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کے علاؤہ فوجیوں کی بہادری اور قربانیاں آزاد کشمیر و پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں،لیاقت شبیر نے کہا کہ پوری قوم اپنی بری،بحری،فضائی افواج پاکستان کے ساتھ پرعزم اور مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ دشمن کی کوئی بھی ناپاک عزائم اور سازش آزاد کشمیر و پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو ختم نہیں کر سکتی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات