Live Updates

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے انتخابات بخیر و خوبی انجام پذیر ہو گئے

ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم اے آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر واجد علی خان ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر منتخب

منگل 13 مئی 2025 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے انتخابات بخیر و خوبی انجام پذیر ہو گئے۔ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم اے آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر واجد علی خان کو ایک بار پھر آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز نے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا،ڈاکٹر بشارت حیات خان، ڈاکٹر راجہ منظور علی خان، ڈاکٹر اشفاق راجہ، ڈاکٹر عرفان اشرف،ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر عمیر فاضل اور ڈاکٹر شاہد حبیب کو بھی مرکزی کابینہ میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی وائے ڈی اے آزاد کشمیر /پی ایم اے آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر واجد علی خان کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ایک بار پھر آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز نے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا جبکہ ڈاکٹر بشارت حیات خان، ڈاکٹر راجہ منظور علی خان، ڈاکٹر اشفاق راجہ، ڈاکٹر عرفان اشرف،ڈاکٹر سلیم، ڈاکٹر عمیر فاضل اور ڈاکٹر شاہد حبیب کو بھی مرکزی کابینہ میں بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

نو منتخب ممبران کو ینگ ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر بدر الدجی فاروقی،ڈاکٹر ابتسام قریشی،ڈاکٹر ارسلان خالد،ڈاکٹر سفراء و دیگر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر واجد علی خان ایک نڈر، دلیر لیڈر ہیں، جنہوں نے آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کو پاکستان کے برابر حقوق دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے ساتھ ڈاکٹرز جائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ایک کامیاب تحریک سر انجام کو پہنچی۔

صدر وائے ڈی اے آزاد کشمیر، چیئرمین وائے ڈی اے آزاد کشمیر سمیت جنرل کونسل وائے ڈی اے آزاد کشمیر کے تمام ارکان ڈاکٹر واجد علی خان کو مبارک پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر واجد علی خان سمیت پی ایم اے کی سینٹرل کونسل پہلے کی طرح ڈاکٹرز کے حقوق کی جد و جہد جاری رکھے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات