سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کرنے والے صفِ اول کے ممالک میں امریکہ شامل

منگل 13 مئی 2025 15:28

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)سعودی وزارتِ سرمایہ کاری کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں کہاگیا ہے کہ امریکہ 2024 کے اختتام تک سعودی عرب میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر رہا، جس کی مجموعی مالیت 15.4 ارب ڈالر تھی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سرمایہ کاری کے حجم کے لحاظ سے متحدہ عرب امارات 40.5 ارب ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا، جب کہ لیگزمبرگ نے 27.1 ارب ڈالر، فرانس نے 17.4 ارب ڈالر، نیدرلینڈز نے 17.1 ارب ڈالر، اور برطانیہ نے 16.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔سرمایہ کاری کرنے والے دس بڑے ممالک میں بحرین (10 ارب ڈالر)، کویت (9.5 ارب ڈالر)، اردن (6.8 ارب ڈالر6.3 ارب ڈالر) بھی شامل ہیں۔