Live Updates

بابا گورو نانک یونیورسٹی کے زیر اہتمام بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اورافوج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025 15:57

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) بابا گورو نانک یونیورسٹی نے افوج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا مقصد قومی یکجہتی کو فروغ دینا اور ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے جوانوں سے اظہارِ عقیدت تھا۔

ریلی میں مختلف تعلیمی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاءنے یونیورسٹی کیمپس سے لے کر ضلعی کچہری تک مارچ کیا، اس دوران ا±ن کے ہاتھوں میں حب الوطنی پر مبنی پلے کارڈز اور قومی جذبے سے لبریز فن پارے تھے، جو مسلح افواج سے گہری عقیدت اور حمایت کا مظہر تھے۔طلبہ نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ تصویری خاکے بھی پیش کیے، جن میں قومی اتحاد اور پاکستانی فوج کے جوانوں کی شجاعت کی عکاسی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ریلی کےدوران فضا "پاک فوج زندہ باد" اور "قوم تمھارے ساتھ ہے" جیسے نعروں سے گونج اٹھی، جس سے شرکاءکے دلوں میں موجود فخر اوراحترام نمایاں طور پر جھلک رہا تھا۔اس موقع پر بابا گورو نانک یونیورسٹی کے رجسٹرار جناب مبشر طارق نے کہا کہ، "یہ ریلی ہماری قومی سوچ اور اجتماعی جذبے کی عکاسی کرتی ہے، جس کے تحت ہم افواج پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو وطن کی سرحدوں کی حفاظت اور ملکی خودمختاری کے تسلسل کو یقینی بناتے ہیں"اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کی قربانیوں کوسراہا اور اس بات پر زور دیا کہ بحران کے وقت قومی اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حب الوطنی اور سماجی ذمے داری کا مظاہرہ ایک منظم اور پرامن طریقے سے کیا۔ \378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات