Live Updates

ننکانہ صاحب ، پاک فوج کا ہر جوان بھارتی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ، صوبائی وزیر

منگل 13 مئی 2025 16:20

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی ملٹری افسران کے ہمراہ بھارتی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے شہری محمد احمد کے گھر تحصیل شاہ کوٹ آئے۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور ملٹری افسران نے زخمی نوجوان کی عیادت کرکے خیریت دریافت کی ، ملٹری افسران نے بھارتی ڈراون سے زخمی ہونے والے نوجوان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے اہل دیہہ کے ہمراہ پاکستان زندہ باد پاکستان فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو ، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثنائ شرافت سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا ہر جوان بھارتی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ، بھارت سمجھتا تھا کہ شب خون مار کر اور معصوم سویلین آبادی پر حملہ کرکے ہمیں دبا سکتا ہے ، قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ، ہر پاکستانی اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بھی افواج پاکستان کی صلاحیتوں اور ضابطہ اخلاق کا اعتراف کیا ہے ، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کے رکھ دیا۔ صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ، ہماری افواج نے دشمن کے مذموم مقاصد کو آہنی عزم سے ناکام بنایا ، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ عسکری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی ، پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ \378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات