لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں پر موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 13 مئی 2025 20:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر گرم و خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دوپہر کے وقت شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ مو سمیا ت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور ، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور قصور میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت24 اور زیادہ سے زیادہ39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب20 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح119فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لاہور امر یکن سکول105، اڈا پلا ٹ99، ویلنشیا ٹائون107، فیز ایٹ ڈی ایچ اے 95 ، جنریشن پاور لمیٹڈ 69،جو ہر ٹائون 107 ،عسکری ٹین 95 اور غازی روڈ پر 105ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔