Live Updates

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو ریلیف مل گیا

منگل 13 مئی 2025 22:29

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو ریلیف مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو ریلیف دینے کے ساتھ ہی دوسرے بنچ سے بھی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو بھی ریلیف مل گیا اور علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا بھی حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ وکیل ایڈووکیٹ علی بخاری، خالد یوسف چوہدری اور نیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات