معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے مخالف کو لہولہان کردیا

منگل 13 مئی 2025 23:04

معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے مخالف کو لہولہان ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے چھریوں کے وار کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا۔

(جاری ہے)

حملہ آورفرار ہو گئے، بتایا جا رہا ہے کہ صدر کے علاقہ عدنان نگر میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان عباس وغیرہ نے نوید کو چھریوں کے وار کر کے بری طرح لہولہان کر دیا مضروب کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :