پیرمہرعلی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا 24واں کانوکیشن 17 مئی (بروز ہفتہ) کو منعقد ہوگا

منگل 13 مئی 2025 23:33

ٓراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا 24واں کانوکیشن 17 مئی (بروز ہفتہ) کو منعقد ہوگا کانوکیشن کی ریہرسل 16 مئی کو صبح 11 بجے یونیورسٹی کے مین کیمپس سپورٹس گراؤنڈ میں ہوگی جبکہ 17مئی کو منعقدہ کانووکیشن میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان مہمان خصوصی ہوں گے اور گریجویٹس کو ڈگریاں تقسیم کریں گے یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق تمام سٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبران اور مہمانان سے درخواست ہے کہ وہ کانووکیشن کے نئے شیڈول کے مطابق اپنی شرکت یقینی بنائیں۔