وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا دورہ ٹی ایچ کیوہسپتال سماہنی ، بھارتی فائرنگ سے زخمی شخص کی عیادت

منگل 13 مئی 2025 19:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ٹی ایچ کیوہسپتال سماہنی کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والےشخص مزمل کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے بلڈ بینک کے فوری قیام، او ٹی اے دینے اور ڈینٹل مشین ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹراما سنٹر کو فعال کرنے،ایک میڈیکل آفیسر مزید لگانے ، اضافی چائلڈ سپیشلسٹ کوبھمبر بھیجنے اور 24 گھنٹے سروس دینے والے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا حکم دیا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فوری گریڈ 19 کی سیٹ جبکہ سوکاسن بی ایچ یو میں میڈیکل آفیسرتعینات کرنے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعظم نے ڈی ایچ او آفس میں تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات تمام کلیریکل سٹاف کو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے تحصیل ہسپتال کو مکمل فعال کرنے اور ہسپتال میں لیب بنانے کی بھی ہدایت کی ۔