وفاقی محتسب کے حکم پر پشین سے تعلق رکھنے والے دو معذور بھائیوں کے شناختی کارڈ بحال کردئیے گئے

منگل 13 مئی 2025 19:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی محتسب کے حکم پر پشین سے تعلق رکھنے والے دو معذور بھائیوں کے شناختی کارڈ بحال کردئیے گئے ۔پشین سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار رحمت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا اور میرے بھائی کا شناختی کارڈ پچھلے سات برس سے بلاک تھا۔ہم دونوں بھائی معذور ہیں۔کئی بار نادرا آفس جاچکے لیکن نہ ہماری بات سنی گئی اور نہ ہی ہمارا مسئلہ حل ہوا۔

(جاری ہے)

ہم نے بارہا کمیٹی منعقد کرنے کی استدعا بھی کی لیکن سب بے سود رہا۔ہماری کوئی شنوائی نہ ہوئی۔بالآخر ہم وفاقی محتسب آئے اور اپنا مسئلہ ایک صاف کاغذ پر لکھا اور تمام ڈاکومنٹس لف کیے۔وفاقی محتسب کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکمے سے جواز مانگا جو جواب پیش کرنے میں ناکام رہا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ جلد از جلد رحمت اللہ اور ان کے بھائی کا بلاک شناختی کارڈ بحال کر دیا جائے۔شناختی کارڈ ملنے پر رحمت اللہ اور انکے بھائی نے وفاقی محتسب کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :