9 مئی: عمر ایوب، فواد چودھری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع

منگل 13 مئی 2025 20:10

9لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلائو گھیرائو کے 6 مقدمات میں عمر ایوب، فواد چودھری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے عمر ایوب، علیمہ خانم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ تفتیشی افسران نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان گناہ گار قرار د ے رکھا ہے۔