Live Updates

ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی برآمد معطل

پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا

منگل 13 مئی 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ آرڈرز اور تیار جیولری کی ایکسپورٹ بھی روک دی گئی، سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ رک گئی، قانونی اور باقاعدہ زیورات کے برآمدی کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ار او کی معطلی کو واپس لیا جائے، ایکسپورٹ آرڈرز کے لیے سونا قانونی چینلز سے سونا درآمد کیا جاتا ہے ہیں اور صرف برآمدات کے لیے استعمال ہوتا ہے، اچانک معطلی سے برآمدی معاہدے، تیار شدہ مال، اور قانونی عمل متاثر ہو رہے ہیں۔اس میں کہا گیا کہ SRO 760(I)/2013 کو فوری طور پر بحال کیا جائے، رکی ہوئی شپمنٹس اور درآمدی سونے کی کلیئرنس دی جائے، اصلاحات کے ذریعے بدعنوانی کو روکا جائے لیکن قانونی برآمد کنندگان کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات