سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی سے مدد مانگ لی

منگل 13 مئی 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے محکمہ داخلہ، آئی جی پولیس اور کمشنرکراچی سے مدد مانگ لی۔

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، اور تمام ریجنل ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں، جس میں کہا ہے کہ محکمہ کالج ایجوکیشن کیافسران کو مکمل سیکیورٹی اور تعاون کی درخواست کی ہے۔نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ،آئی جی پولیس اور کمشنر کراچی سے درخواست کی ہے کہ مختلف امتحانی مراکز سے بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :