گڈانی ،مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث مٹی کے پہاڑ سے ٹکرا گئی ،خاتون جاں بحق ،دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی

منگل 13 مئی 2025 22:05

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) قومی شاہراہ گڈانی کے قریب کراچی سے بیلہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے مٹی کے پہاڑ سے ٹکرا گئی ایک خاتون جاں بحق دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایدھی حکام کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گڈانی کے قریب کراچی سے بیلہ کو چلنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل کے نہچے مٹی کے پہاڑ سے ٹکرا گئی کوچ میں سوار ایک خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ ڈرائیور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے کوچ حادثے میں ڈرائیور کوچ کے اندر پھنس گیا جس کو مقامی افراد نے بڑی جدوجہد کے بعد نکال کر ہسپتال منتقل کردیا تاہم ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہا دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او گڈانی اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے حادثے پر پہنچ کر قومی شاہراہ کو ٹریفک بحال کرنے میں مصروف رہے جان بحق اور زخمیوں کا تعلق بیلہ سے بتایا جارہا ہے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی روانہ کردیا گیا۔