ظ*پشتونخوا لائرز فورم کے انتخابات 17 مئی 2025 کو ہونگے، اسد خان اچکزئی ایڈووکیٹ

اجلاس میں صوبے بھر سے سینکڑوں وکلاء شرکت کرینگے ،الیکشن کمیشن انتخابات کی نگرانی کریگی

منگل 13 مئی 2025 22:10

ﷺکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) پشتونخوا لائرز فورم نے آئندہ سالانہ انتخابات کا شیڈول دے دیا ہے جسکے مطابق 17 مئی 2025 کو کوئٹہ سیشن کورٹ میں شام 5 بجے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا جائیگا اور نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا اور اس اجلاس میں صوبہ بھر سے سینکڑوں وکلا شرکت کرینگے۔اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کی موجودگی میں منعقد ہوگا جوکہ پارٹی کے آئین کے مطابق الیکشن کمیشن بنائینگے اور الیکشن کمیشن انتخابات کے عمل کی نگرانی کرینگے۔

رواں کابینہ کے سیکریٹری ایڈوکیٹ اسد خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ حسنیار خان، معاونین ایڈووکیٹ رحمت میاخیل، ایڈووکیٹ دریا خان خروٹی، ایڈووکیٹ عبدالجبار خان بادیزئی، ایڈووکیٹ رحیم باز مندوخیل اور ایڈووکیٹ نسیم خان اچکزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فورم کے ممبران وکلا انتخابات کے مرحلے میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔

(جاری ہے)

پشتونخوا لائرز فورم جمہوری طرز عمل پر فورم کے انتخابات کراکر نئی کابینہ اور فورم کے وکلاء ممبران کے ذریعے اپنے عوام کی خدمت اور ان کی قانونی معاونت کے سلسلے کو جاری رکھے گی ۔ موجودہ ایگزیکٹیو نے فورم کے وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام ممبران نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے قوم کی صحیح ترجمانی کی اور حقیقی معنوں میں قومی خدمت کی۔