بھارتی فوج کی معلومات لیک کرنے کے الزام میں بھارتی پنجاب سے 2افراد گرفتار

منگل 13 مئی 2025 22:35

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کیلئے جاسوسی کا الزام ہے۔ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔