کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کی قرآن پاک اور اسلامی کتب کی بے حرمتی، لوگوں کااحتجاج

منگل 13 مئی 2025 22:40

بنگلور 13مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندوانتہا پسندوں نے قرآن پاک کے متعدد نسخوں اور دیگر اسلامی کتب کی بے حرمتی کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی کے علاقے سنتی بست واڑ میں پیش آیا جہاں نمازیوں کو نمازفجر کے دوران مقدس کتب کے غائب ہونے کا پتہ چلا۔ بعد میں قریبی کھیت سے قرآن مجید اور حدیث کی دو کتابوں کے اوراق برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

مسلمانوں نے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مل کر اس گھنائونے فعل کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسلام کے حق میں نعرے لگائے اور ڈپٹی کمشنر آفس کی طرف مارچ کرتے ہوئے بے حرمتی کرنے والوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ احتجاج تقریبا ًدو گھنٹے تک جاری رہا اور پولیس حکام کی جانب سے تین دن کے اندر مجرموں کو پکڑنے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔