
آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ ڈالر موصول، رقم حکومت پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل
بدھ 14 مئی 2025 16:43

(جاری ہے)
آئی ایم ایف نے سات ارب ڈالر کا قرض پروگرام گزشتہ سال منظور کیا تھا، آئی ایم ایف نے 9 مئی کو پاکستان کیلئے 2.4 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دی تھی۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کااعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کیلئے 2.4 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر فوری جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے پروگرام کے تحت پاکستان کو تقریبا 1.4 ارب ڈالر ملیں گیپاکستانی حکام نے قرض پروگرام پر مضبوطی سے عمل کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق فنانسنگ اور بیرونی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور پاکستان میں معاشی بحالی کا عمل جاری ہیایگزیکٹو بورڈ نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی انتظام کے تحت پہلا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔آئندہ کیلئے پالیسی ترجیحات میں مسابقت کو فروغ دینا ہوگاپیداواری صلاحیت میں بہتری اور سرکاری اداروں میں اصلاحات لانا ہوں گی، عوامی خدمات کی فراہمی اور توانائی کے شعبے کی پائیداری میں بہتری شامل ہے، موسمیاتی لچک پیدا کرنا بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ایگزیکٹو بورڈ نے ریذیلیئنس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسیلٹی کے تحت ایک انتظام کی منظوری بھی دی، یہ قدرتی آفات اور موسمیاتی خطرات کے مقابلے میں پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔اس سہولت کے تحت پاکستان کو تقریبا 1.4 ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کا اعتراف بھی کیا اور کہا گیا کہ مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان کی کوششوں سے معیشت کو استحکام ملا ہے۔اپریل میں مہنگائی 0.3 فیصد کی تاریخی کم سطح پر آگئی، مہنگائی میں کمی سیجون 2025 سیاب تک پالیسی ریٹ میں 1100 بیسس پوائنٹس کی کمی آئی اپریل کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 10.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔اگست 2024 میں ذخائر 9.4 ارب ڈالر تھے اور توقع ہے کہ یہ ذخائر جون 2025 کے آخر تک 13.9 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے زر مبادلہ زخائر میں درمیانی مدت میں مزید بہتری آئے گی۔پاکستان کی مالیاتی کارکردگی مضبوط رہی، مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2.0 فیصد رہاپاکستان مالی سال کے اختتام تک 2.1 فیصد کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔
مزید اہم خبریں
-
جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
-
ترکی میں یوکرین امن مذاکرات سے کسی اہم پیش رفت کا امکان نہیں
-
بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت
-
عرب ممالک میں 64 فیصد افراد بینک اکاؤنٹ نہیں رکھتے
-
غزہ: انخلا کے نئے اسرائیلی حکم سے ہزاروں علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
لیبیا: متحارب فریقوں سے فائر بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 1 پیسے کی بھی کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نااہل حکومت کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ ہوا
-
عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی طرف بڑا واضح ہے کہ سیز فائر قائم رہے گا
-
عالمی ادارہ صحت کی کوششوں سے مزید 1.4 ارب لوگوں کی صحت بہتر، رپورٹ
-
روہنگیاؤں کو کھلے سمندروں میں چھوڑنے پر انڈیا سے معلومات طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.