Live Updates

والدہ کو کول ساس قرار دینے پر جویریہ سعود شدید تنقید کی زد میں

ان کی والدہ اپنی بہوئوں کو مکمل آزادی دیتی ہیں،اداکارہ کا انٹرویو

بدھ 14 مئی 2025 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)پاکستان شوبز کی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے اپنی والدہ کو کول ساس قرار دے دیا۔جویریہ سعود حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنی والدہ کے ساتھ شرکت کے دوران دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ماں کے عالمی دن کے موقع پر نشر ہونے والے اس پروگرام میں جویریہ نے اپنی والدہ کو "کول ساس" قرار دیا اور ان کی بہوں کے ساتھ نرمی کے برتا کو سراہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ اپنی بہوئوں کو مکمل آزادی دیتی ہیں اور حتی کہ چھٹی کے دن انہیں نیند سے بھی نہیں جگاتیں۔ جویریہ نے بتایا کہ جب دوپہر کے ساڑھے 12 بجے میں نے امی سے پوچھا کہ بھابھیاں کہاں ہیں امی نے بتایا کہ سورہی ہیں تو میں نے پوچھا آپ نے جگایا نہیں جس پر امی نے کہا کبھی تم لوگوں کو جگایا تھا جو انہیں نیند سے جگا دوں چھٹی کا دن ہے سونے دو۔

(جاری ہے)

جویریہ نے میں امی کے ساتھ ان کے گھر رہنے گئی دو دن ان کے ساتھ گزارے اور کہا کہ میری بھابھیوں کو سلام ہے۔تاہم دورانِ گفتگو ان کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی بہوئیں کھانا بنا کر اوپر اپنی منزل پر چلی جاتی ہیں اور اگر وہ نیچے ان کے ساتھ رہیں تو پریشانی ہو سکتی ہے۔یہ کلپ وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آریا ہے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ہر بیٹی کو اپنی ماں ہی سب سے بہتر ساس لگتی ہے، جبکہ دیگر جویریہ پر بھابھیوں سے متعلق تبصرہ کرنے اور ذاتی معاملات کو عوامی سطح پر لانے پر تنقید کر رہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات