
ہم چاہتے ہیں اپنے والد عمران خان کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دباو ہو، ٹرمپ سے مدد کی درخواست کریں گے، قاسم اور سلمان
ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے پاکستان پر بین الاقوامی دباﺅ کیلئے امریکی صدر ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوگا ، بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا بیان
فیصل علوی
بدھ 14 مئی 2025
14:11

(جاری ہے)
ہم نے ہر وہ راستہ اپنایا جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں مددگار ہوسکتا تھا۔
ہم اپنے والد کو آزاد کرانے اور پاکستان میں جمہوریت لانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے۔اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے۔ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ ہمارے والد عمران خان کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا۔ حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے والد غیرانسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان پر ایسے بھی مقدمات بنائے گئے ہیں جن میں انہیںسزائے موت ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ ہمارے والد کو سزائے موت دینے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ حالات بہت سنگین ہوگئے تھے۔ ہم پریشان تھے کیونکہ میرے والد پر ایسے مقدمات کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جن میں انہیں سزائے موت ہو سکتی تھی۔بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اللہ پر غیر متزلزل ایمان تھا۔ اسی طاقت کی بنا پر ان کے ارادے پختہ تھے۔انہیں توڑنے کی کوشش کرنے والے، آزما لیں! وہ نہیں ٹوٹیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناوفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھاکہ ہمارے والد عمران خان کو دو سال سے قید تنہائی میں رکھا ہوا تھا۔ کاش ہم اپنے والد سے فون پر گفتگو کر پاتے۔ ہماری اپنے والد سے فون پر گفتگو نہیں کرائی جاتی تھی۔ عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن دو دو مہینوں تک ہمارے بات نہیں کروائی جاتی تھی۔ ہماری جب والد سے بات کرائی بھی جاتی تھی تو لائن 20 منٹ پر کٹ جاتی تھی۔ آدھا وقت وہ ہمیں نصیحتیں کرتے۔ باقی ہماری زندگیوں کے بارے میں پوچھتے تھے۔قاسم خان کا کہنا تھاکہ ہم نے اپنے والد عمران خان کو آخری بار دیکھا جب انہیں 3 گولیاں لگی ہوئی تھیں۔ وہ مضبوط تھے۔ استقامت سے کھڑے تھے اور مسکرا رہے تھے۔ وہ انہیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔میرے والد بہت اصول پسند تھے وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے اور نہ دوسرے لوگوں کی طرح کوئی ڈیل قبول کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے
-
عمران خان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا
-
نیتن یاہو کا صدر ماکروں پر حماس کا ساتھ دینے کا الزام
-
ہم 9مئی والے نہیں 10 اور28 مئی والے ہیں، 28مئی کو 5 اور6 جبکہ 10مئی کو مقابلہ 6 صفر سے جیتا
-
بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا
-
بھارت کے ساتھ تنازعہ: سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی حمایت میں اضافہ
-
وزیر ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی ملاقات
-
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، عالمی بینک
-
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرصدارت اجلاس، پاکستان ریلوے کے لئے انقلابی اقدامات کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہولی فیملی ہسپتال آمد، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی
-
منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی
-
پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.