وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ

بدھ 14 مئی 2025 16:49

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔صوبائی وزیرنے ورکشاپ اور سٹورروم کا بھی معائنہ کیااور مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسرہارون حامد،ڈاکٹراسدعباس شاہ، ڈاکٹروجاحت کمال اور ڈاکٹر عرفان مرزاموجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔