ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب کا گورنمنٹ سکینڈری اسپیشل ایجو کیشن سکول برائے متاثرہ سماعت ،ڈی پی ایس میں قائم امتحانی سنٹر کا دورہ

پنجاب حکومت سپیشل بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب

بدھ 14 مئی 2025 16:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہو رڈویژن اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نیگورنمنٹ سکینڈری اسپیشل ایجو کیشن سکول برائے متاثرہ سماعت کا اچانک دورہ کیا۔ اساتذہ کی حاضری، سکیورٹی اور درس وتدریس سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کی حالت اور تعلیمی ماحول کا بھی بغورمشاہدہ کیا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مثلاً پینے کے صاف پانی، ٹوائلٹس، بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کے لیے بعض ضروری ہدایات بھی دیں۔تعلیمی استعداد کار چیک کرنے کیلئے مختلف کلاس رومز میں جا کر سپیشل بچوں سے سوالات بھی کئے اور صحیح جوابات دینے پر بچوں کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سکول کی بلڈنگ، لان سمیت دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپیشل بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

سپیشل بچوں کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے معاشرے کا اہم شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔دریںناثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میںنقائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔ امتحانی سینٹر میںنہونے والے پریکٹیکل سمیت مختلف کمروں کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے امتحانی عمل کی شفافیت، نگرانی کے نظام، نظم و ضبط اور سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نقل یا بدعنوانی کی روک تھام کے لیے مو?ثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔سکول میں تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، کلاس رومز کی حالت اور تعلیمی ماحول کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مثلاً پینے کے صاف پانی، ٹوائلٹس، بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کے لیے بعض ضروری ہدایات بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات کو معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔