Live Updates

امریکی وی لاگرپاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پرسکون دیکھ کر حیران

حیرت کی بات ہے کہ ہر کوئی اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہا ہے، دکانیں کھلی ، بچے سکول جارہے ہیں،ڈریوبنسکی

بدھ 14 مئی 2025 17:00

امریکی وی لاگرپاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پرسکون دیکھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)امریکی ٹریول وی لاگر پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام کو پرسکون دیکھ کر دنگ رہ گیا۔رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا جس کی وجہ سے بیشتر ملکی اور غیر ملکی افراد پاکستان میں ہی پھنس گئے تھے۔انہی لوگوں میں ایک امریکی ٹریول وی لاگر ڈریو بنسکی بھی شامل ہیں جو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور کشمیر میں پھنسنے کی وجہ سے ان کا دورہ بھی طویل ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران انہوں نے اپنی وی لاگنگ جاری رکھی اور کشمیر میں معمولات زندگی سے اپنے فالوورز کو آگاہ کیا۔انہوں نے سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگ میری خیریت دریافت کرنے کیلئے مجھے کالز اور میسجز کر رہے ہیں تو میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل خیرت سے ہوں۔وی لاگر نے بتایا کہ یہاں (پاکستان)سڑکوں پر لوگ اپنے ملک کی سلامتی اور فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔امریکی وی لاگر نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام اس کشیدہ صورتحال میں بھی بہت بے فکر نظر آ رہی ہے، ہر کوئی اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہا ہے، دکانیں کھلی ہیں اور بچے سکول جارہے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات