اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کامیابی سے جاری

بدھ 14 مئی 2025 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کامیابی سے جاری ہیں۔ امتحانات کے نویں روز صبح کی شفٹ میں سائنس پری انجینئرنگ کا میتھ میٹکس پرچہ دوم اورہوم اکنامکس کا اپلائیڈ آرٹس کا پرچہ لیا گیا۔ چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو اور ناظم امتحانات زرینہ راشد نے بورڈ میں قائم کنٹرول روم سے براہ راست امتحانی مراکز میں جاری امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور امتحانات کے شفاف اور بلاتعطل انعقاد کیلئے امتحانی عملے کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین انٹربورڈ نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ شفاف، غیرجانبدار اور منظم امتحانی نظام کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔ طلبہ کی محنت ضائع ہونے سے بچانے اور امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے کیلئے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج لیاقت آباد، قاسم آباد میں بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایت کو کے الیکٹرک کے حکام سے رابطہ کر کے فوری طور پر حل کروایا گیا۔علاوہ ازیں انٹربورڈ کی سپرویجی لینس ٹیموں نے شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کر کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :