Live Updates

حسن نواز کی برطانیہ میں تمام کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے برطانیہ میں 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے، حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جاچکا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 14 مئی 2025 16:36

حسن نواز کی برطانیہ میں تمام کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مئی 2025)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کی برطانیہ میں موجود ساتوں کمپنیاں تحلیل کردی گئیں، حسن نواز کی برطانیہ میں موجود 7 کمپنی کو تحلیل کردیا گیا، وہ برطانیہ میں 7 کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیا جاچکا ہے جبکہ 5.2 ملین پاونڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔حسن نواز کو اپریل 2024 میں بینک کرپٹ قرار دیا گیا تھا اب ان کی سب سے بڑی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹس لمیٹڈ کو بھی تحلیل کردیا گیا جس کا 20 مئی سے اطلاق ہوگا۔

(جاری ہے)

حسن نواز کی 2007 سے قائم کمپنی کوئینٹ پیڈنگٹن لمیٹڈ بھی 20 مئی کو تحلیل ہوگی ان کی چار کمپنیاں 3 دسمبر 2024 اور ایک کمپنی 2016 میں تحلیل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاونڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا تھا۔برطانوی حکومت کی فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیدیا گیا تھا۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاونڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاونڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا اور برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں تھیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود تھا۔برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ریونیو کسٹم ڈپارٹمنٹ کے آج شائع شدہ “اعداد و شمار” پرانی کہانی تھی ۔حسن نواز نے کورٹ میں خود دیوالیہ ڈیکلیئر کیا تھا۔ پرانی کہانی کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا تھا۔حسن نواز کے ذرائع کے مطابق اب کیس کے صرف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، معاملہ 10 سال پرانا ہے جب حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کروا دیا تھا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات