ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت اجلاس

پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں ،افسران کو ہد ایت

بدھ 14 مئی 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، تمام زونز کے ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹیگیشن سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی پیش رفت ، ٹریفک کی روانی اور نئے انسدادِ منشیات قوانین کے اطلاق جیسے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور اہم احکامات جاری کئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ان تمام امور پر فوری موثر اور ٹھوس پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :