Live Updates

پاکستان ریلوے کو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، وزیر ریلوے

ہم اپنے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے اور ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے،حنیف عباسی

بدھ 14 مئی 2025 19:00

پاکستان ریلوے کو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جس میں پاکستان ریلوے کے لئے انقلابی اقدامات کا اعلان کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان ریلوے کو پاکستان کا فخر بنانے کیلئے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، ہمارا مقصد نہ صرف ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے بلکہ اس کے سسٹمز میں موجود تمام مسائل اور بدعنوانیوں کا خاتمہ بھی کرنا ہے۔

’’وزیر ریلوے نے اپنے ملازمین کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے ملازمین کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے اور ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے، ہمارے ملازمین ہی پاکستان کی ترقی کا انجن ہیں، انکی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کو یقینی بنائیگی۔

(جاری ہے)

وزیر نے اکاؤنٹیبلٹی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے،ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر محکمے میں شفافیت اور جوابدہی ہو، اور جو بھی بدعنوانی کی کوشش کرے گا، اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔

حنیف عباسی نے سختی سے کہا ہے کے، ریلویز میں وہی رہے گا جو کام کرے گا، ہم نااہلی اور سستی کو برداشت نہیں کریں گے، اور کسی بھی قسم کی اقرباپروری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حنیف عباسی نے ہر ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی بروقت آمدورفت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیونکہ یہ ہمارے نظام کی اہمیت اور عوامی اعتماد کا معاملہ ہے۔

وزیر ریلوے نے یقین دہانی کرائی کہ چند مہینوں میں ہر ڈیپارٹمنٹ میں موجود بدعنوانیوں اور ناکامیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،ہم ہر سطح پر اقدامات اٹھائیں گے تاکہ پاکستان ریلوے کو ایک نئے دور میں داخل کر سکیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی ہر پروکیورمنٹ کی تھرڈ پارٹی ایوالویشن کرائی جائے گی تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیر نے کہا کہ صاف صفائی اور صاف ستھرا کھانا ہر مسافر کا حق ہے اور اس میں کسی قسم کی لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات